Latest National, International, Sports & Business News

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور

ایران اسرائیل جنگ کے بعد حالات سے کیسے نمٹا جائے؟ صورتحال پر غور کےلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تنیوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ، ایران پر امریکی حملوں کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا، ایران اسرائیل جنگ سے پیدا شدہ صورتحال اور خطے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.