Latest National, International, Sports & Business News

قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی جانب سے دائر اپیل میں کہا ہے کہ ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں ان سے منسوب نہیں ہو سکتیں، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔قاسم سوری نےعدالت سے استدعا کی کہ ان کی درخواست کو بدھ کو ہی سنا جائے، الیکشن ٹریبونل نے این اے کوئٹہ دو سے قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.