کمیٹی موت کی وجوہات جاننے کے علاوہ آئندہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کرے گی :جیمز سودرلینڈ چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا
سڈنی () کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حادثے بارے جانچ پڑتال کا مقصد کسی کو کٹہرے میں لانا نہیں بلکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچنا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیگٹو جیمز سودرلینڈ نے کہا کہ فلپ کی موت نے بہت رنج پہنچایا ۔ چاہتے ہیں کرکٹ میں دوبارہ کبھی ایسا حادثہ پیش نہ آئے ، اس حوالے سے بننے والی کمیٹی فلپ ہیوز کی موت کی وجوہات کو جاننے کے علاوہ میدان میں بال سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی تجاویز بھی پیش کرے گی ، کینگرو کرکٹر فلپ ہیوز نومبر 2014 میں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر بال لگنے کے بعد جاں بحق ہوئے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.