Latest National, International, Sports & Business News

عمان نے آبنائے ہرمز کیلئے علاقائی مشترکہ نظام کی نئی تجویز ایران کو پیش کر دی

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق تجویز کے تحت رضاکارانہ طور پر فیس وصول کی جائے گی، عمانی تجویز کو خطے کے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔نئی تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل سے ملتی جلتی ہے، جس کے تحت جہاز رضاکارانہ طور پر جہاز رانی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمانی تجویز کے تحت آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا واحد کنٹرول نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز کا انتظام مشترکہ علاقائی نظام کے تحت کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.