Latest National, International, Sports & Business News

عابد علی کا کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ

 

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان چوتھے میچ میں پاکستان کے عابد علی نے ون ڈے میں اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کیا ۔ انہوں نے 119 گیندوں میں 112 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس دوران انہوں نے نو چوکے بھی لگائے۔عابد علی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں 8 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔عابد علی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری کرنے والوں میں سلیم الٰہی اور امام الحق شامل ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو میچ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اب عابد علی کے نام ہوگیا ہے ۔ سلیم الہی نے ڈیبیو میچ میں 102 رن کی اننگز کھیلی تھی اور اب تک یہ ریکارڈ ان کے ہی نام پر تھا

تبصرے بند ہیں.