Latest National, International, Sports & Business News

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دو بھائیوں کے چہروں کی پر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہو سکتا۔

تبصرے بند ہیں.