Latest National, International, Sports & Business News

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک دی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں جس پر صدر مملکت نے حکومتی سمریاں روک دی ہیں۔وزیراعظم کی ایڈوائس کے ساتھ سینیٹ اجلاس بلانے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی، صدر مملکت عارف علوی نے تاحال اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔واضح رہے کہ سمری کے مطابق سینیٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا جانا تھا۔

تبصرے بند ہیں.