Latest National, International, Sports & Business News

شہرت کی بلندی پر اداکاری ترک کرنے والی بھارتی اداکارہ سڑکوں پر بھیک مانگنے لگیں

نوپور النکار نے کئی بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

رپورٹس کے مطابق نوپور النکار نے کئی بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں ’شکتی مان‘، ’راجہ جی‘ اور ’دیا باتی‘ سمیت کئی شامل میں۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں انڈسٹری اور شوہر سے سنیاس (تارک الدنیا) لے لیا تھا اور اب وہ سادھو بن کر سڑکوں پر بھیک مانگ رہی ہیں۔

نوپور النکار نے سڑکوں پر بھیک مانگنے کی ویڈیو خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی اور بتایا کہ صبح سے بھیک میں 21 بھارتی روپے ہی ملے ہیں اور کسی نے دان میں چاول تو کسی نے پیڑا دیا ہے۔

اداکارہ کو بھیک میں 21 بھارتی روپے ہی ملے— فوٹو: نوپور النکار آفیشل

رپورٹس کے مطابق نوپور کا ممبئی میں گھر بھی ہے جسے انہوں نے کرائے پر دے رکھا ہے اور وہ شوہر و ساس کی اجازت سے تارک دنیا ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.