Latest National, International, Sports & Business News

شہباز شریف کوبطور وزیراعظم عمران خان سے زیادہ قیمتی تحائف ملے، سب توشہ خانہ میں جمع

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تحائف عوام کو دکھائے جائیں تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں غیر ملکی تحائف کے لیے جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے ہیں، توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔

وزراعظم کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کرائے گئے قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے، تحائف میں ہیرے سے جڑی 2 قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک سمیت تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک گھڑی کی مالیت 10کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ روپے ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں تحفے میں دی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 10سال کے دوران ملنے والے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کراتے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.