Latest National, International, Sports & Business News

شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں: مصباح الحق

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔

ہمبنٹوٹا: (ویب ڈیسک) مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ میزبان ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شکست دیکر نا صرف میچ میں کامیابی حاصل کرینگے بلکہ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ آئی لینڈرز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم فیصلہ کن میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میزبان ٹیم کو شکست دینگے بلکہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ مصباح الحق نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.