اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اضافی مخصوص نشستوں پر اراکین کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں اور جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی واپسی کالعدم قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 74 نشستیں بحال کی ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 19، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کر دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے تحت 24 اور 29 جولائی 2024 کو جاری کردہ وہ نوٹیفکیشنز بھی واپس لے لیے ہیں جن کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واپسی ظاہر کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 27 جون 2025 کو نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا تھا جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے یہ اقدام کیا۔ترجمان کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ہے اور بحال اراکین اب اسمبلیوں کی کارروائی میں شریک ہو سکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.