Latest National, International, Sports & Business News

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی

رجسڑار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔

درخواست پر اعتراضات

  • کیس میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے؟ بتایا نہیں گیا۔
  • آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق بنایا نہیں جا سکتا
  • آئین کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال سے متعلق مطمئن نہیں کیا گیا
  • فریقین کو کیس کی کاپی نہیں بھجوائی گئی
  • درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.