کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رہے گی۔اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.