Latest National, International, Sports & Business News

سوئٹزرلینڈ:اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ،40 افراد ہلاک

جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے علاقے کران مونٹانا کے لگژری الپائن اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔سوئس پولیس کمشنر نے جمعرات کو علی الصبح بتایا کہ دھماکہ رات 1.30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نیو ایئر کی پارٹی منارہے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔سوئس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے متاثرین میں سے کچھ افراد غیرملکی بھی ہیں۔سوئس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا تاہم ریزورٹ واقعے کو حملہ نہیں سمجھا جارہا۔

تبصرے بند ہیں.