Latest National, International, Sports & Business News

سندھ میں کم عمر اسکول کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر  پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ 5 سے 12 سال کے طلبا و طالبات کو اسکولوں میں ویکسین لگائی جائےگی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر  کے مطابق حیدر آباد اور کراچی میں یہ ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی اور  19 تا 24 ستمبر  پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے  تمام نجی اسکولوں کو طلبہ کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.