Latest National, International, Sports & Business News

زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی: شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی جبکہ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کریں گے۔

لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کی میزبانی کے حوالے سے وزیر اعلی شہباز شریف نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور پہنچے گی حتمی فیصلے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم تمام میچز لاہور میں کھیلے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش میں ناکامیوں سے دوچار قومی ٹیم پر بھی بات کی۔ کہتے ہیں کہ وہ قومی ٹیم اور آفیشلز سے ملنے کل بنگلادیش جائیں گے۔ یہ بھی واضح کیا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کرنا چاہتے ہیں اس پر وہ ٹیم منیجر، ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں سے بات کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.