Latest National, International, Sports & Business News

انگلیںڈ رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم کا فلاحی ادارے کیلئے پیدل مارچ

لندن (ویب ڈیسک)انگلیںڈ رگبی کے سابق کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم ایک سو ساٹھ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر شمالی قطب پہنچ گئی جہاں وہ پہلا میچ کھیلے گی۔

ایک غیر معمولی ریکارڈ بنانے کی خواہش اور ایک فلاحی ادارے کے لئے پیسے اکٹھا کرنے کے لئے انگلینڈ کی رگبی ٹیم کے دو سابق کھلاڑی اولی فلپس اور ٹِم سمپسن شمالی قطب پہنچ گئے ۔ انہوں نے کینیڈا کے علاقے نونا وٹ سے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا ۔ توقع ہے اس کوشش سے تین لاکھ پاؤنڈ جمع ہوں گے ، بچوں کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کو دیئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.