Latest National, International, Sports & Business News

رابی پیرزادہ نے سکھ مذہب کے روحانی پیشواء کی پینٹنگ بنالی

جذبہ خیر سگالی کے تحت یہ کاوش کی ہے،فروخت سے حاصل ہونیوالی آمدن غریبوں پر خرچ ہو گی‘گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک )شوبز کوخیر بادکہنے والی اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ نے سکھ مذہب کے روحانی پیشواء کی پینٹنگ بنالی ۔اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے جذبہ خیر سگالی کے تحت یہ پینٹنگ بنائی ہے۔ اگر کوئی بھی سکھ بھائی انسانیت کی بھلائی کے لئے یہ پینٹنگ خریدنا چاہتا ہے تو ارابطہ کرسکتاہے ۔ خطاطی اور پینٹنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن غریب خاندانوںکی فلاح وبہبودپر خرچ کی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.