Latest National, International, Sports & Business News

جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

سڈنی: () آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ ہیندرکس 49اور ڈی کوک 48رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے فلنکنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کینگروز نے مقررہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کیا۔ کیمرون وائٹ ناقابل شکست 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ایرن فنچ نے 33 رنز بنائے۔ –

تبصرے بند ہیں.