Latest National, International, Sports & Business News

بینکاری شعبے میں خریداری، حصص مارکیٹ بڑی مندی سے بچ گئی

: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کی ابتدا بھی مایوس کن رہی تاہم مارکیٹ بڑی مندی سے بچ گئی۔ پیر کو اگرچہ کاروبار کی شروعات 29 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوئی لیکن اس کے بعد توانائی بحران اور دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم میاں نواز شریف کے پہلے عوامی خطاب پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھنے میں آیا اور بعد میں مارکیٹ مندی کی جانب چلی گئی، سرمایہ کاروں نے بہتر منافع ملنے پر اپنے شیئرز فروخت کرنا شروع کردیے جس کی وجہ سے ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس232 پوائنٹس کی مندی تک چلا گیا لیکن اس موقع پر بینکنگ ومالیاتی سیکٹر میں کی گئی خریداری کی وجہ سے مندی کی شدت میں کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 73.07 پوائنٹس کی کمی سے 23600.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 43.25 پوائنٹس کی کمی سے 18359.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 59.85 پوائنٹس کی مندی سے 16893.82 اورکے ایم آئی 30 انڈیکس میں 85.27 پوائنٹس کی کمی سے 40725.49 پوائنٹس پر بند ہوا، مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمایہ میں 21 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں 2 فیصد زائد رہا اور پیر کو15 کروڑ58 لاکھ 83 ہزار740 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو 15 کروڑ25 لاکھ 36 ہزار280 حصص کے سودے ہوئے تھے، مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 21 ارب 86 لاکھ98ہزار669روپے گھٹ کر 58 کھرب 8 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ 47 ہزار 625 روپے ہو گیا۔ سب سے زیادہ کاروبار کوٹ ادو پاور کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار شیئرز رہا، سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 6460 روپے پر بند ہوئی، اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کے سودے بھی 52.99 روپے کی تیزی سے 2370.04 روپے پر بند ہوئے، سب سے زیادہ مندی رفحان میز اور سیمنز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی، رفحان میز کے حصص کی قیمت 164 روپے کی مندی سے 5295 روپے اور سیمنز پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 51.43 روپے کی کمی سے 1108.60 روپے رہ گئی۔

تبصرے بند ہیں.