Latest National, International, Sports & Business News

بھارت کا ایک مرتبہ پھر راہ فرار، ایس سی اووزرا سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت

بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی اووزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، خطاب کیا اور کہا کہ بالآخربھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے، علاقائی امن کیلئے بھارت کو ایک اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.