Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کا والد جھگڑا کرنے پر گرفتار –

ہریانہ کی پولیس نے کرکٹ کے سابق فاسٹ باولر اور ٹیم میں شامل حالیہ کھلاڑی یوراج سنگھ کے باپ یوگراج سنگھ کو اپنے ایک ہمسایہ کے ساتھ جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ہریانہ (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی کئی شقوں کے تحت مختلف دفعات درج ہونے کے بعد پکڑا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگھ نے مخالف پارٹی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی ہے ، اور اس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جھگڑا معمولی سی بات کار پارکنگ پر ہوا۔ جب یوگراج کے گھر ایک دعوت سے فارغ ہونے والے ان کے مہمان واپس جا رہے تھے ، تو کار کی پارکنگ پر ہمسائے کے ساتھ تو تو میں میں ہو گئی۔اس نے طول پکڑا تو بات تھانے تک جا پہنچی۔ یوراج سنگھ کا والد یوگراج سنگھ 1981 میں بھارت کی طرف سے ایک ٹیسٹ میچ اور چھ ون ڈے کھیل چکا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.