Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی پولیس نے آئی پی ایل چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا –

ھارتی پولیس کے اہلکار دندناتے ہوئے چیئر لیڈرز کے کمروں میں گھس گئے اور الٹے سیدھے سوالات سے ہراساں کیا۔

رائے پور: (ویب ڈیسک) رائے پور میں گزشتہ دنوں دہلی ڈیر ڈیولز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ ہوا۔ اس مقابلے کے لئے یہاں آنے والی چنئی ٹیم کی چیئر لیڈرز کے ساتھ مقامی پولیس نے انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔ ذرائع کے مطابق خواتین سمیت تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار تین گاڑیوں پر سوار ہو کر مقامی ہوٹل پہنچے جہاں یہ چیئر لیڈرز مقیم تھیں۔ پولیس نے فوراً ہی ان لڑکیوں کے کمروں کے دروازے زور زور سے کھٹکھٹانے شروع کر دیے۔ اس سے ان کے دل ویسے ہی خوف سے دہل گئے۔ دروازہ کھلتے ہی یہ پولیس اہلکار جنگلیوں کی طرح کمروں میں داخل ہوئے اور لڑکیوں پر الٹے سیدھے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ بعض لڑکیوں نے موبائل فونز پر اس مینجمنٹ کمپنی سے رابطہ کیا جس نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ان لڑکیوں میں سے اکثر کا تعلق انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ہے۔ پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے دیگر مہمانوں اور وہاں مقیم سپورٹس صحافیوں کو بھی نہیں بخشا بلکہ ان کے کمروں کی بھی تلاشی لیتے رہے کہ کہیں وہاں پر تو کوئی چیئر لیڈر موجود نہیں ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.