Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی فوجیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن

مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کی جان لینے والے بھارتی فوجیوں کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

سری نگر: ) حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ تمام دفاتر اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی پہیہ جام کر رکھا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے سری نگر میں جگہ جگہ ناکے لگا کر کرفیو کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔ دو ہزار چھ میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے پانچ شہریوں کو قتل کیا گیا تھا تاہم اب بھارتی حکومت نے اس کیس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.