Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا کی اسپتال کے بستر سے تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا جڈیجا کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی جس کے بعد ان کی اسپتال کے بستر سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ میں جلد از جلد ری ہیب کا عمل شروع کروں گا اور کوشش کروں گا کہ جلد ہی ٹیم کا دوبارہ حصہ بن سکوں۔

خیال رہے کہ  رویندرا جڈیجا دائیں گھنٹے کی انجری کے باعث ایشا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.