Latest National, International, Sports & Business News

بورڈ سیکریٹری کی قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل

پی سی بی کے نو منتخب سیکریٹری امیر طارق زمان نے پیر کو وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے ایڈمن اور لیگل ونگ کے سربراہان کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی، چیئرمین نجم سیٹھی کی دبئی سے واپسی کے بعد وہ عہدہ سنبھالیں گے،دوسری طرف پی سی بی کے ملازمین میں مستقبل کے حوالے سے تشویش کی لہر برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر طارق زمان جلد عہدہ سنبھالنے والے ہیں، انھیں نگران چیئرمین نجم سیٹھی کی دبئی سے وطن واپسی کا انتظار ہے، بورڈ کے ایڈمن ونگ نے ان کے دفتر کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا، ان کے ساتھ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے لیگل ایڈوائزر محمد عرفان اﷲ خان بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچیں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ امیر طارق زمان نے بورڈ ملازمین کی فہرست بذریعہ ای میل منگوانے کیلیے کہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.