Latest National, International, Sports & Business News

بلاول بھٹو کا نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کل نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس پر بلاول بھٹو زارداری کو کل نیب راولپنڈی کی عدالت میں طلب کیا گیا تھا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کل نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق بلاول بھٹو زردرای کے جوابات موصول ہوگئے ہیں۔نیب راولپنڈی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں تفتیش کے لیے سوالنامہ بھی بھیجا گیا تھا ۔بلاول بھٹو سے تفتیش کے لیے نیب کی طرف سے سوالنامے کا جواب وکیل کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے جس میں وکیل کی جانب سے مؤقف  میں کہا گیا ہے کہ جے وی اوپل کا معاملہ 2 نجی کمپنیوں کا معاملہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.