Latest National, International, Sports & Business News

ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے  ایل این جی سستی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.