اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ستمبرسے پہلے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر تک کاادھارفراہم کرنے کی پیشکش کردی جو پرانے بیرونی قرضے چکانے کے لیے استعمال کیاجائے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 40سے 50کروڑ ڈالردے سکتا ہے۔ یہ رقم ستمبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی ممکنہ منظوری سے پہلے پاکستان کو مل سکتی ہے۔پاکستان اس رقم سے پرانے بیرونی قرضوں کی ایسی قسطیں چکانے کا ارادہ رکھتا ہے جوستمبر سے پہلے واپس کرنی ہیں۔قرض سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تیزکمی پرقابو پایاجاسکے گا اور روپے پر دبائوکم ہوگا۔ گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں تقریباً 5فی صدکااضافہ ہوچکاہے۔
تبصرے بند ہیں.