Latest National, International, Sports & Business News

ایران جنگ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے: آئی ایم ایف

نیویارک:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے۔سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کم آمدنی والے اور تیل درآمد کرنے والے ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ممالک مالیاتی پالیسی میں احتیاط برتیں۔ان کا کہنا تھا کہ منفی سپلائی جھٹکے معیشت پر دباؤ ڈالیں گے، مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ مرکزی بینکوں کو بھی مہنگائی کے خطرات پر نظر رکھنا ہوگی، حکومتیں محدود وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں تاکہ معاشی دباؤ کم کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.