Latest National, International, Sports & Business News

انٹر پول کا حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کر نے سے انکار

انٹر پول نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کر نے سے انکار کر دیاہے ۔پاکستان نے انٹرپول سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جسے یہ مسترد کر دیا گیاہے ۔درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ 11 صفحات پرمشتمل ہے جس میں کہا گیاہے کہ الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے ، اس لیے حسین نواز کے ریڈوارنٹ جاری نہیں کیے جا سکتے ۔یاد رہے کہ حسین نواز شریف پاناما کیس میں نامزد تھے اور احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.