Latest National, International, Sports & Business News

انسٹاگرام کا نیا فیچر جو اس ایپ کو بدل دے گا

میٹا کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام میں پوسٹس کو شیڈول کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔

ابھی لائیو ویڈیوز کو تو 90 دن پہلے ہی شیڈول کیا جاسکتا ہے مگر اس نئے فیچر سے عام پوسٹس کو بھی شیڈول کرنا ممکن ہوجائے گا۔

یہ فیچر اس وقت محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ان میں سے ایک نے سب سے پہلے ٹوئٹر پر اس بارے میں بتایا۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی آسان ہے بس معمول کے مطابق کسی تصویر یا ویڈیو کو پوسٹ کرنا ہوگا۔

ایڈیٹنگ اور ٹیگنگ کے بعد نیچے اسکرول کرنے پر ایڈوانسڈ سیٹنگز میں جائیں تو وہاں شیڈول پوسٹ کا آپشن موجود ہوگا۔

اس آپشن پر کلک کرکے اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں اور بس پوسٹ شیڈول ہوجائے گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے تو ضروری نہیں کہ ابھی آپ کو یہ نظر آئے۔

مگر امکان یہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.