Latest National, International, Sports & Business News

امن کا موقع ضائع نہیں ہونے دیں گے، سیاسی و عسکری قیادت کا مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے امریکا اور ایران مذاکرات کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے اسلام آباد مذاکرات کےحوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا، کہا کہ جنگ بندی پر پاکستان کا مثبت، تعمیری کردارعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے، امن کا یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرکاء نے جنگ بندی میں کلیدی کردار پر فیلڈ مارشل کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ مستقل جنگ بندی کےلیے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کی جگہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو دفتر خارجہ سمیت اہم مقامات اور معزز مہمانوں کی آمد و رفت، ان کیلئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکراتی مقام سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کیا، وزیراعظم کے ساتھ وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہمانوں کی آمد،انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

تبصرے بند ہیں.