بالٹی مور:امریکی ریاست بالٹی مور میں سیاہ فام کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، مظاہرین نے شہری کی ہلاکت کی وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔
پہلے دو دن کے برعکس احتجاج کے شرکا پُر امن رہے ، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور نعرے بلند کئے ، ان کا مطالبہ تھا کہ بتایا جائے کہ پچیس سالہ فریڈی گرے کو کس طرح چوٹ آئی ، دوسری جانب پولیس نے گرے کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ جاری نہیں کی ۔ اس سے پہلے پولیس نے بدھ کو رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تفتیش جمعہ تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.