واشنگٹن، تہران: امریکا نے مذاکرات کی آڑ میں جھانسا دیتے ہوئے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا، فردو، نطنز اوراصفہان میں جوہری اہداف پر بم برسا دیے، ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی حکام کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے فردو جوہری سائٹ پر بموں کا ایک پورا پے لوڈ گرایا، فردو پر 30 ٹن بارود گرایا گیا، فردو ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا، تمام طیارے یہ حملے کرکے بحفاظت واپس آ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی آبدوزوں سے 400 میل دور داغے گئے 30 ٹام ہاک میزائلوں نے ایران میں جوہری مقامات اصفہان اور نطنز کو نشانہ بنایا جبکہ فردو پر بی 2 بمبار طیاروں سے بم گرائے گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ تمام امریکی جنگجوؤں کو ایران پر حملے کی مبارکباد، دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی،آج رات ہمیں بہت بڑی کامیابی ملی ، اسرائیل اب بہت زیادہ محفوظ ہے۔ٹرمپ نے لکھا کہ یہ ریاست ہائے متحدہ امریکا، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، ایران اب اس جنگ کے خاتمے پر رضامند ہونا ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.