Latest National, International, Sports & Business News

افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک فوج کا آپریشن’عضب للحق‘ جاری، 133 طالبان ہلاک، ہیڈکواٹر، ٹینکس اور توپ خانے تباہ

افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کا آپریشن عضب للحق جاری ہے جس میں افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک کر دیئے گئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں، افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 9 پر قبضہ کر لیا گیا ۔وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق پاک فوج نے کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے ، افغان رجیم کے دو کور ہیڈ کواٹرز کو تباہ و برباد کر دیا گیاہے ۔اس کے علاوہ تین بریگیڈ ہیڈکواٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکواٹرز، دو سیکٹر ہیڈ کواٹرز ، 80 سے زائد ٹینکس ، آرٹلری گنز اور اے پی سیز کو تباہ کر دیا گیا ہے ، پاکستان کی جانب سے موثر کارروائی تاحال جاری ہے ۔سیکیورٹی ذرائع نے کہاہے کہ پاک فوج کی افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کیخلاف موثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج کی مؤثر کاروائی کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی خیبر پوسٹ ، قومی سر کمپلیکس اور خاور پوسٹ کو شدید نقصان پہنچایا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف پاکستانی مسلح افواج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ، پاکستان سیکیورٹی فورسز نے پکتیکا میں افغان طالبان کے کور ہیڈ کوارٹرز کو کامیابی سے تباہ کیا ، بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پرولی خان سیکٹر میں پاک فوج نے ایک اور افغان پوسٹ کو مسمار کردیا ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں ۔افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان فوج کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں ہیں ،پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انگوراڈہ کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے، سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں ۔باجوڑ سیکٹر میں افغان پوسٹوں پرحملہ کر کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے گئے، جھڑپ کےدوران متعدد خارجی جہنم واصل اور سرحدی پٹی میں امن وامان کی صورتحال بحال ہو گئی ہے،ملکی دفاع کیلئے سکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔پاک فوج کا افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے ، پاکستان نے مزید 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے پاکستانی جھنڈا لہرا دیاہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا، قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل ، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں، پاک فوج نے مؤثر کاروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.