Latest National, International, Sports & Business News

اعصام الحق يوايس اوپن میں شکست کے بعد وطن واپس آگئے

پاکستانی ٹينس اسٹار اعصام الحق يو ايس اوپن اور فرنچ ٹينس کپ ميں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہيں۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ بہت ٹف ٹيم کے ساتھ مقابلہ تھا۔ ہارنے پر بہت مايوسی ہوئی ہے۔ لندن سے لاہور پہنچنے کے بعد ايئر پورٹ پر ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے ٹينٹس اسٹار کا کہنا تھا کہ اس سال صرف دو ٹيميں اچھا کھيلی ہيں۔ ٹينس کا کھيل کرکٹ کی نسبت بہت مشکل ہے۔ ہمارے سارے ميچ ناک آوٹ ہوتے ہيں۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ تين چار سال سے ٹاپ ٹين ميں رہا ہوں۔ اس بار ہارے پر مايوسی ضرور ہوئی ليکن اب تھوڑے آرام کے بعد لندن ماسٹرز کی تياری کرونگا اور عوام کو جيت کا تحفہ دونگا۔ ان کا کہنا تھا بہت ٹف ٹيم کے ساتھ مقابلہ تھا جن سے ميچ ہارا ہوں وہ پندرہ پندرہ سال سے ڈبل کے ميچ کھيل رہے ہيں۔

تبصرے بند ہیں.