Latest National, International, Sports & Business News

اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود 15 فی صد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 15 فی صد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور شرح سود 2 ماہ تک 15 فیصد برقرار رکھی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے ساتھ مہنگائی میں بھی کمی آرہی ہے، جاری کھاتوں کے خساروں میں بھی کمی آرہی ہے، حالیہ سیلاب نے میکرو اکنامک مںظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے، سیلاب کے اثرات کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سیلاب کے تناظر میں موجودہ مانیٹری پالیسی ترقی کو برقرار رکھنے میں توازن قائم کریگا، اشیائے خورونوش کی رسد میں کمی سے مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، معاشی ترقی کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.