Latest National, International, Sports & Business News

اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

درخواست خارج ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

وکیل اسحاق ڈار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

درخواست خارج ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور  مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے۔

یاد رہے کہ اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا، اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.