Latest National, International, Sports & Business News

استنبول سے منیلا کی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے فلپائن کے شہر منیلا کیلئے ترکش ائیر لائن کی پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جس کے باعث طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد پرواز میت کے ساتھ فلپائن روانہ کردی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے خاتون کو دل کا دورہ  پڑنے پر کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے نے 9 بج کر 40 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی  جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد خاتون کے انتقال کی تصدیق کی۔

تبصرے بند ہیں.