بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے جس میں مزید 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا، 5 روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 117 ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 8 خارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، جس کےبعد آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے۔بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ ‘آپریشن شعبان’ کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں مزید 8 خوارجی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اب تک ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 117 تک پہنچ گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر117 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.