Latest National, International, Sports & Business News

آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری میں اضافہ، اہم عہدہ مل گیا

لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی اجارہ داری میں اضافہ ہوگیا، چیئرمین جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخص اہم عہدہ پانے میں کامیاب ہوگئے۔سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا، 25 ممالک کے 2500 امیدواروں نے سی ای او کے لے اپلائی کیا تھا۔آئی سی سی کے چیِئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ سنجوگ انٹرنیشنل اسپورٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی آئی سی سی میں آمد کی خوشی ہے۔چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا یقین ہے کہ بطور چیف ایگزیکٹو وہ ادارے کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.