موہالی: پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے کوچ وقار یونس کو برہم کر دیا، انھوں نے اپنا سارا غصہ عمر اکمل پر نکالتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کیلیے شکایتیں کرتے ہیں آج انھوں نے کیا کیا؟ انھیں کچھ کر دکھانے کا پورا موقع ملا تھا،
وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں موقع کی مناسبت سے کھیلا جاتا ہے۔ اس میں کسی کا نمبر طے نہیں کر سکتے، واضح رہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل عمر اکمل نے سابق کپتان عمران خان سے شکایت کی تھی کہ انھیں ابتدائی نمبرز پر نہیں کھلایا جا رہا۔ وقار یونس نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ہم نے بھی سیمی فائنل میں رسائی کی آس لگا لی مگر امکان بہت کم ہے۔
تبصرے بند ہیں.