کراچی: بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پرتشویش کا اظہار کیا گیا ۔
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، نثار کھوڑو ، شگفتہ جمانی اور مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر وزرا نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ، قومی ائیر لائن کی نج کاری اور سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 24 مارچ کو دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لئے تھرپارکر جائیں گے جب کہ 4 اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں بھی خطاب کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.