Latest National, International, Sports & Business News

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، ایک ماہ مہلت کی درخواست مسترد

چوبیس نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہوا تو سپریم کورٹ کے جج کی خدمات واپس لے لی جائیں گی۔ عدالت نے ایک ماہ مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد: () چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے دو نام فائنل کر لیے تھے مگر ان ریٹائرڈ جج صاحبان نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر بیرون ملک ہیں، واپسی پر مشاورت کا عمل دوبارہ شروع ہو گا۔ دسمبر کے آخر تک کا وقت دیا جائے۔ مشاورت مکمل کر لی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دسمبر تک وقت نہیں دے سکتے آپ وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کا شیڈول دیکھ لیں یہ نا ہوں وزیراعظم دوبارہ بیرون ملک دورے پر چلے جائیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر یہ عمل پہلے شروع ہوا ہوتا تو اب تک مکمل ہو چکا ہوتا۔ عدالت عظمی نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے حکومت کی مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ 24 نومبر کو سپریم کورٹ کے جج کی خدمات واپس لے لی جائیں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.