Latest National, International, Sports & Business News

عالمی منڈی میں پاکستانی یورو بانڈ کی کارکردگی بہتر

عالمی منڈی میں پاکستان کے یورو بانڈ کی کارکردگی بہتر ہوگئی۔ قیمت میں اضافہ اور شرح منافع کم ہو گئی۔

کراچی: () رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے یورو بانڈ کی قیمت میں تین ڈالر چالیس سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو بانڈ کی قیمت ننانوے ڈالر بیالیس سینٹ ہو گئی۔ بانڈ کی شرح منافع میں بھی ایک اعشاریہ تین، نو فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یورو بانڈ کی شرح منافع سات اعشاریہ چار فیصد ہو گئی۔ بیرونی سرمایہ کاروں کی نظر میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.