حملہ آوروں نے بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا ، تینوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے
کراچی کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ شہر قائد کےتھانے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ ان کی شناخت سب انسپکٹر سکندر اور کانسٹیبلز آصف، اشرف اور سکندر کے نام سے ہوئی ۔ تینوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر علاقے میں گشت کررہے تھے ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی ۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں ۔ ملزمان جاں بحق پولیس اہلکاروں کی رائفلیں لے گئے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.