کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کپتان اور مسافر خاتون زخمی ہو گئیں۔
ایک نجی کمپنی کے 18 سیٹر چارٹر طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد ہائیڈرولک پریشر کم ہونے کے باعث طیارہ رن وے پر ہی آ کرگرگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، حادثے میں کپتان اور مسافر خاتون زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ایوی ایشن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.