Latest National, International, Sports & Business News

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات ، ایل او سی ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفننگ

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ایل او سی ، دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشنز سمیت ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بات چیت کی گئی ، ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم نواز شریف کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری سمیت مجموعی سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون میں ملنے والی کامیابیوں اور پیشرفت سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کے حوالے سے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.