Latest National, International, Sports & Business News

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 حتمی نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی بھجوا دیئے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ پی سی بی نے حتمی کھلاڑیوں میں خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کا نام شامل کیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی کپتان، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد عامر، وہاب ریاض، انور علی، محمد عرفان، محمد نواز، شرجیل خان، عماد وسیم اور محمد سمیع شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے جس کا پہلا مرحلہ 8 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے تاہم بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی ٹیم کی روانگی پر تاحال سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.